سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی شدید مندی کا شکار، انڈیکس میں 345.23پوائنٹس کمی، سرمایہ کاروں کو 60ارب 54کروڑ روپے کا نقصان 

  سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی شدید مندی کا شکار، انڈیکس میں 345.23پوائنٹس کمی، ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی چھائی رہی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے اور اپوزیشن کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیح دی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی42ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور انڈیکس 345.23پوائنٹس کی کمی سے41828.91پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ67.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو60ارب54کروڑ20لاکھ روپے کو نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم1.69فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور شروع سے ہی حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41675پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی پھر بھی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 345.23پوائنٹس کی کمی سے41828.91پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 193.23پوائنٹس کی کمی سے17696.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 226.87پوائنٹس کی کمی سے29734.19پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،288میں کمی اور 19کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب92ارب 25کروڑ63لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب31ارب71کروڑ43لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 37.87روپے کے اضافے سے542.88روپے اور مری بریوری 34.61روپے کے اضافے سے663.11روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو69.93روپے کی کمی سے2900.07روپے اور سیپ ہائر ٹیکس 41.51روپے کی کمی سے850روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.25روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.45روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید194.75روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت196.75روپے سے گھٹ کر196روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر214روپے ہو گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 25ڈالر کی کمی ہوئی تاہم مقامی کرنسی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ورز عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت25ڈالر کی کمی سے1907ڈالرکی سطح پر آگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے  1لاکھ14ہزار700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت98ہزار337روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1250روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -