چوری، ڈکیتی کی واداتیں، شہری 20لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم 

    چوری، ڈکیتی کی واداتیں، شہری 20لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم 

  

  لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باٹا پور میں ڈاکو گھر میں گھس کر 5لاکھ 25ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے فرحان کے گھر سے4 لاکھ65 ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ستوکتلہ میں ڈاکووں نے مشہود کے گھر سے 4لاکھ 40 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکووں نے عبدالرحمان  کے گھر گھس کر 2لاکھ 50ہزار کی نقدی لوٹ لی۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اویس کے گھر سے 2لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شفیق آباد میں ڈاکووں نے یاسر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے نعمان سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے شہباز سے 25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وقاص سے35ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جنوبی چھاؤنی اور گلشن راوی سے گاڑیاں، گرین ٹاون،فیکٹری ایریا اور راوی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -