اقتصادی راہداری، علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح، معید یوسف

    اقتصادی راہداری، علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح، معید یوسف

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیراور ڈپلومیٹک کور کے ڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان  افغانستان پاکستان اور بھارت کاگیس منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ڈپلومیٹک کور کے ڈین نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی درآمد کرسکتا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ آخر -