کورونا کی دوسری لہر،برطانوی وزیراعظم نے دوبارہ سخت پابندیاں نافذکردیں 

     کورونا کی دوسری لہر،برطانوی وزیراعظم نے دوبارہ سخت پابندیاں نافذکردیں 

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انگلینڈ میں سخت پابندیوں کا اعلان کردیا۔برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی صورت حال کے خطرناک موڑ پر پہنچ چکے ہیں، اگر اقدامات نہ کیے تو یومیہ اموات سیکڑوں تک جاسکتی ہیں۔ جمعرات سے شروع ہونے والی نئی پابندیوں کے دوران سکول اور جامعات کھلی رہیں گی، اور کاروبار بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، دکانوں اور مارکیٹوں میں عملے اور خریداروں کو ماسک پہننا لازم ہوگا اور شادیوں میں 15 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوسکیں گے جبکہ جنازے میں بھی محدود افراد شریک ہوسکیں گے۔ 

 پابندیاں نافذ

مزید :

صفحہ آخر -