سٹریٹجک ادارو ں کی 3خواتین، 23سائنسدانوں کو اعلیٰ سول ایوارڈزعطا

        سٹریٹجک ادارو ں کی 3خواتین، 23سائنسدانوں کو اعلیٰ سول ایوارڈزعطا

  

اسلام آباد(آئی این پی)جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں سٹریٹجک ادارو ں کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے صدر مملکت کی طرف سے سائنسدانوں اور انجینئرز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز دینے کی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت کی جانب سے 3خواتین سمیت 23سائنسدانوں میں اعلیٰ سول  ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرزز کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایوارڈ عطا

مزید :

صفحہ آخر -