وزیر دفاع پرویز خٹک آج ماسکو روانہ ہوں گے
اسلام آباد (آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک آج(بدھ کو) روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جنوبی روس کے شہر آسترکھان میں جاری فوجی مشقیں دیکھیں گے۔وزیر دفاع کثیرالقومی فوجی مشقوں کیوکاز 2020ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔کیوزکاز 21ء سے شروع ہوکر 26 ستمبر تک شیڈیول ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ ان مشقوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے، ذرائع کے مطابق فوجی مشقوں کے شرکاء نے باہمی تجربات، حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔فوجی دستوں کو مختلف چیلنجز پر اپنے ردعمل کو جانچنے کا موقع ملا۔
وزیر دفاع