نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس،سی سی پی او لاہور آج چیئر مین سینٹ کو  رپورٹ پیش کرینگے

نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس،سی سی پی او لاہور آج چیئر مین سینٹ کو  رپورٹ پیش ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لا ہور عمر شیخ نیب کی جانب سے مریم نواز کیخلاف ہنگامہ آرائی کادرج ہونے والے مقدمے کی اصل صورت حال اور تفتیش کے حوالے سے آج چیئرمین سینٹ کو وضاحت پیش کریں گے۔ کل بھی لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ چیئرمین سینٹ کے پاس دوبارہ پیش ہوکر انھیں سانحہ موٹروے کے حوالے سے بھی مقدمے کی اب تک کی تفتیش بارے رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے چیئرمین سینٹ نے ان دونوں مقدمات کے حوالے سے اپنی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر لاہور پولیس کے سربراہ کو اس کمیٹی کے روبرو پیش ہو نے کا حکم دے رکھا ہے۔

سی سی پی او رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -