ہارے نہیں، اپنا پیغام سو فیصد حج آرگنائزر تک پہنچانے میں کامیاب رہے: سعید احمد ملک 

  ہارے نہیں، اپنا پیغام سو فیصد حج آرگنائزر تک پہنچانے میں کامیاب رہے: سعید ...

  

 لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) 19ستمبر کے الیکشن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا پنجاب بھر کے حج آرگنائزر نے ہمیں بڑا حوصلہ دیا ہے ہم ہارے نہیں بظاہر ایک سیٹ پر کامیابی ملی عملاً اپنا پیغام سو فیصد حج آرگنائزر تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہماری احتساب تحریک اور ایک ایک حج آرگنائزر کو گزشتہ 3سال کی کارکردگی سے آگہی مہم جاری رہے گی۔پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کا شکریہ ہم اپنی غلطیوں پر توجہ دیں گے یونائیٹڈ اور خدمت گروپ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرتا ہے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ گروپ کے مرکزی چیف آرگنائزراور سابق ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا ہمیں آسان شکار قرار دینے والوں کو سمجھ آ جانی چاہیے ہم ایک دوسرے کے احترام اور ٹریڈ کو حقیقی مقام دلانے کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اپنے منشور کے ایک ایک نقطہ کو سامنے رکھیں گے الزامات اور گالی کی سیاست کا جواب نہیں دیں گے جنوبی پنجاب کو بھی انصاف دلائیں گے۔سعید ملک نے کہا 2013ء کو کاٹا گیا کوٹہ بحال کروانے اور 50والوں کا کوٹہ دو بسوں کا کروانے کا وعدہ پورا کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ بڑھانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے وزارت کے تعلقات مضبوط بنائیں گے۔سعید احمد ملک نے کہا امید کریں گے کامیاب ہونے والے اپنے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اے جی ایم تسلسل سے کروائیں اور تمام شعبوں کی مضبوط کمیٹیاں بنائیں اور وعدے کے مطابق اے جی ایم میں 3سالہ حساب پیش کریں سعید ملک نے کامیاب الیکشن کے انعقاد پر چیف الیکشن کمیشن زونل الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

سعید احمد ملک 

مزید :

صفحہ آخر -