زونلز چیئر مینوں کے انتخابات کیلئے 16 امیدواروں نے کا غذات حاصل کر لئے

 زونلز چیئر مینوں کے انتخابات کیلئے 16 امیدواروں نے کا غذات حاصل کر لئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مرکزی چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین کراچی،لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد کے زونلز چیئرمین کے لیے 16امیدواروں نے کا غذات حاصل کر لیے، آج شام 6بجے تک کا غذات جمع ہوں گے اس سال کراچی سے مرکزی چیئرمین نے آنا ہے متفقہ ایک امیدوار طے نہ ہو سکا مشاورت جاری، مرکزی چیئرمین کے لیے کراچی کے ایگزیکٹو ممبران یاور عباس، حاجی یوسف، زعیم صدیقی، محمد عفان نے کا غذات حاصل کر لیے اسی طرح سینئر وائس چیئرمین اسلام آباد سے آنا ہے وہاں بھی ایک امیدوار پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ چوہدری طاہر منظور، امجد کیانی، غلام ربانی، ایوب عباسی سینئر وائس چیئرمین کے لیے کاغذات حاصل کیے ہیں آج شام تک مرکزی چیئرمین کے لیے کراچی زون اور سینئر وائس چیئرمین کے لیے اسلام آباد زون کے ممبران اتفاق رائے کریں گے۔ پنجاب زون، اسلام آباد زون، سندھ زون، بلوچستان زون میں اتفاق رائے سے بلا مقابلہ زونلز چیئرمین کا انتخاب متواقع ہے کے پی کے/فاٹا سے پیر عاقل شاہ بلامقابلہ زونل چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔

امیدوار

مزید :

صفحہ آخر -