پنجاب کے 9نرسنگ سکولوں میں تربیت کیلئے مد ر اینڈچائلڈ سنٹر ز قائم ہیں:یاسمین راشد

      پنجاب کے 9نرسنگ سکولوں میں تربیت کیلئے مد ر اینڈچائلڈ سنٹر ز قائم ...

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف سارہ سلیمان، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید،وڈیولنک کے ذریعے کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے لینا موسی، کنٹری ڈائریکٹرjhpiegoڈاکٹرفوزیہ اسد، رجسٹرارپاکستان نرسنگ کونسل ڈاکٹر فوزیہ مشتاق اور ڈی جی نرسنگ پنجاب نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولز کی کارکردکی اوراستعدادکاربڑھانے کیلئے اقدامات کا جائز ہ لیا اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت کو پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولزکے بارے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن رپورٹ پیش کی گئی ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشیدنے صوبائی وزیر صحت کو نرسنگ سکولوں کی مزیدبہتری کیلئے قیمتی تجاویز پیش کیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے گیار ہ میں سے نونرسنگ سکولز میں تربیت کیلئے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرزقائم ہیں 9 نرسنگ سکولوں کو انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مِڈوائفری کے معیارکے مطابق مزیدفعال کیاجائے گا تمام نرسنگ سکولوں میں ٹیچرز کی تعدادکو فی الفور پوراکیاجائے گا صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تھرڈ پارٹی ایویلیو ایشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نرسنگ سکولوں کی استعدادکارمزیدبڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے نرسنگ سکولوں کی مزید بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں یو این ایف پی اے کی معاونت سے نرسنگ سکولوں کے اساتذہ کو آغا خان یونیورسٹی سے شارٹ ٹرم اور ڈگری کورسز کروائے جائیں گے پنجاب میں پوسٹ گریجوایٹ مِڈوائفری کالج کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیاجائے گا نرسنگ سکولوں کے نصاب کو بھی ریوائز کردیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے قیمتی تجاویز پیش کرنے پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے لیناموسی نے کہاکہ مستقبل میں بھی محکمہ صحت  پنجاب کے ساتھ مل کرنرسنگ سکولوں کی مزید بہتری کیلئے خدمات سرانجام دیں گے کنٹری ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بہترین فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -