پاکستان میں جمہوری استحکام کیلئے انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے: سرا ج الحق

  پاکستان میں جمہوری استحکام کیلئے انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے: سرا ج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہاہے کہ یہ ملاقات آرمی چیف کی خواہش پر ہوئی تھی جس کا ایجنڈا گلگت بلتستان اور علاقائی صورتحال تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دوٹوک اور واضح موقف کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے۔ گلگت بلتستان میں فری اور فیئر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پورے انتخابی نظام اور الیکشن کو صاف و شفاف بنایا جائے۔ عوام کا پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ سے اعتماد ختم ہورہاہے۔ عوام کے اعتماد کو غیر جانبداراور شفاف الیکشن سسٹم کے ذریعے ہی بحال کیا جاسکتاہے۔ قومی سلامتی کے ایشوز پر ماضی میں ہمیشہ وزیراعظم سیاسی و قومی قیادت کو اعتماد میں لیتے تھے اور ان سے مل بیٹھ کر معاملات کا جائزہ لیا جاتا تھا۔ اس وقت ملک ایک انتشار کا شکار ہے۔ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں نے قانون اور انصاف کے بجائے اپنی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کے کارنامے جیسے جیسے عوام کے سامنے آرہے ہیں، لوگوں کے اندر ان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہاہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -