حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب رہی، ثانیہ نشتر

  حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب رہی، ثانیہ نشتر

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کامیابی سے سماجی تحفظ یقینی بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔منگل کے روز ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مالیاتی شراکت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کی مدد سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کامیاب رہی ہے۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -