الحمرا ادب وثقافت کی آبیاری میں درجہ اول کا ادارہ ہے،ثمن رائے 

 الحمرا ادب وثقافت کی آبیاری میں درجہ اول کا ادارہ ہے،ثمن رائے 

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا ادب وثقافت کی آبیاری کرنے میں درجہ اول کا ادارہ ہے،انھوں نے کہا کہ چند روز قبل روزنامہ پاکستان میں الحمرا آرٹس کونسل سے متعلق چھپنے والی خبر حقائق کے منافی ہے،الحمرا آرٹس کونسل میں ہونے والی تمام بھرتیاں قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں،الحمرا چونکہ ایک خود مختار ادارہ ہے جس کے قواعد و ضوابط حکومت پنجاب سے منظور شدہ ہے،کسی بھی افسر کو ان کی خلاف ورزی کا اختیار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ خبر بغیر تحقیق کے شائع کی گئی ہے،الحمرا آرٹس کونسل کا ایک اپنا بورڈ آف گورنر ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار افراد شامل ہیں،یہ بورڈ الحمرا میں ہونے والے اہم معاملات کی منظوری دیتا ہے،الحمرا کے تمام انتظامی امور کو میرٹ،صاف و شفاف طریقہ سے انجام دیا جاتا ہے،تمام شعبوں میں مستند اور تجربہ کار افسران و ملازمین اپنی اپنی خدمات بخوبی احسن نبھا رہے ہیں جس کے بدولت یہ ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہاہے۔

ثمن رائے سٹریٹجک ادارو ں کی 3خواتین، 23سائنسدانوں کو اعلیٰ سول ایوارڈزعطا

مزید :

صفحہ آخر -