عسکری قیادت کی دعوت پر ملاقات ہوئی تھی، شاہد خاقان عباسی 

عسکری قیادت کی دعوت پر ملاقات ہوئی تھی، شاہد خاقان عباسی 

  

 اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی دعوت پر ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ احتساب عدالت میں ایل این جی ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کیساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ عسکری قیادت کیساتھ میٹنگ عسکری قیادت کی دعوت پر ہوئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر بات ہوئی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف علاج کروانے گئے تھے اور وہ علاج کروا کر ہی وطن واپس آئیں گے، اگر کسی کو تکلیف ہے تو اپنے کسی بیمار رشتے دار سے پوچھ لے کہ بیماری کی کیفیت کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جو کر رہا ہے اسکی حقیقت پورے پاکستان پر واضح ہو گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ایسے کیسز سیاسی انجینئرنگ اور آواز دبانے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -