دبئی سے 500ٹن چینی لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا 

دبئی سے 500ٹن چینی لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا 

  

کراچی (این این آئی)دبئی سے 500ٹن چینی لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔درآمد چینی کی آمد سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مزمل چیپل کے مطابق وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد نجی شعبے نے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے معاہدے کر لئے ہیں۔ حکومت نے قلت پر قابو پانے کے لئے نجی شعبے کو ڈیوٹی فری دو لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایک لاکھ ٹن چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کی درآمد کے لئے نجی شعبے کو 10400 ٹن تک کا کوٹہ دیا گیا ہے۔چینی دبئی سے درآمد کی جا رہی ہے اور پہلا جہاز 500 ٹن چینی لیکر پاکستان پہنچ چکا ہے۔درآمد چینی کی آمد سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی گئی ہے مگر فروخت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کرکے چینی کی قیمت مزید کم کو سکتی ہے۔ حکومت چینی کی فروخت پر عائد 17فیصد سیلز ٹیکس کو بھی ختم کرے۔دو لاکھ چینی کی درآمد اگلے ماہ تک مکمل ہو جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے چینی کی درآمد کے لئے 100 فیصد ایڈوانس پیمنٹ کی بھی اجازت دے دی ہے۔

چینی 

مزید :

صفحہ آخر -