بینظیر قتل کیس،بری پانچوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر عدالت پیش کرنیکا حکم

بینظیر قتل کیس،بری پانچوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر عدالت پیش کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (این این آئی) ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس کے فیصلے میں اپیلوں کی سماعت کے دور ان خصوصی عدالت سے بری پانچوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا۔ پیپلز پارٹی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔سی پی او کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی پی او اور آر پی او کو آئندہ تاریخ پر جواب دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے بری پانچ ملزمان کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔اپیلیں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے دائر کی تھیں۔بعد ازاں سزا یافتہ پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔بعد ازاں لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 27دسمبر کو بینظیر اور انکے ساتھیوں کو قتل کیا گیا،کیس کا بڑا ملزم کیسے مفرور ہوا وہ آپ کے سامنے ہے،ریاست کی بے حسی دیکھیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا۔19سال قید والوں کو نوکریوں پر بحال کردیا گیا اور ترقیاں بھی دی گئیں،سی پی او راولپنڈی عدالت کے حکم پر پیش نہیں ہوئے۔میں نے کہا مشرف کو بھی طلب کریں وہ بڑا ملزم ہے اسے سزائے موت دی جائے۔ یہ نظام عدل پر بھی بہت سوال آتا ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ تیرہ سال سے انصاف کے متلاشی ہیں،پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم سے پاکستان بھر کے عوام سوال کرتے ہیں مگر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ 
پیشی حکم

مزید :

صفحہ آخر -