پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں واٹر سپلائی کی 183 سکیمیں بند کردیں 

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں واٹر سپلائی کی 183 سکیمیں بند کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے 50 ارب روپے کی لاگت سے سابقہ دور حکومت میں مکمل کی جانے والی 5 ہزار واٹر سپلائی سکیموں میں سے 183 سکیمیں بند کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بند کی جانے والی سکیمیں غیر فعال ہوچکی تھیں۔ جن کی بحالی پر 2 ارب 28 کروڑ روپے کے اخراجات درکار تھے لیکن پنجاب حکومت نے اپن مالی بحران کے باعث فنڈز جاری کرنے کی بجائے نہ صرف ان سکیموں کو بند کر دیا بلکہ نئے بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے تحت ان تمام سکمیوں کو محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اور محکمہ بلدیات پنجاب کو سالانہ 90 کروڑ روپے کے فنڈز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پنجاب حکومت 

مزید :

صفحہ اول -