وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری نیب آفس پیش

   وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری نیب آفس پیش

  

   لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر رحیل احمد صدیقی منگل کے روز نیب آفس پیش ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے انہیں شراب لائسنس کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب نے اسی کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور اس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر افسران سے تفتیش کر رہا ہے۔ 

  وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -