حساس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، ایس ای سی پی کے10 افسران کو شوکاز جاری

   حساس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، ایس ای سی پی کے10 افسران کو شوکاز جاری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)سے حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر 10 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری رپورٹ کے بعد ایس ای سی پی کے 10 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شوکاز میں افسران سے 29 ستمبر تک تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر کے افسران کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، تحریری جواب ملنے کے بعد انکوائری کمیشن تمام افسران کو سنے گی۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی افسران سے موقف لینے کے بعد باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کی ملاقات، حساس ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق بات چیت کی گئی، عامر خان نے ایس ای سی پی سے ڈیٹا چوری ہونے پر تفصیلی بریفنگ اور تحقیقات رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین عامر خان نے ملاقات کی ہے جس میں چئیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی فیملی کے حوالے سے حساس معلومات چوری ہونے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چئیرمین ایس ای سی پی نے وزیراعظم کو ایس ای سی پی سے حساس ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی اور معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے حساس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا جبکہ انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے کی بھی تجویز دی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو ملاقات کے لئے طلب کیا تھا ۔

وزیراعظم 

حساس ڈیٹا لیک

مزید :

صفحہ اول -