مسروقہ موبائل فونز ہمسایہ ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2ملزمان گرفتار

  مسروقہ موبائل فونز ہمسایہ ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2ملزمان گرفتار

  

پشاور(پ ر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرا ضلع خیبر کا رہائشی ہے،دونوں ملزمان کے قبضے سے 40عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد موبائل فونز کو ان کے اصل مالکان کے حوالہ کیا جائے گا، دونوں ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مسروقہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے افراد بڑی تعداد میں مسروقہ موبائل فونز افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ واجد شاہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امین ولد رحمت سکنہ جلال آباد افغانستان اور ولی خان ولد زرمولا سکنہ لنڈی کوتل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -