دو راہزن گرفتار، چھینی گئی رقم، موبائل فونز برآمد

دو راہزن گرفتار، چھینی گئی رقم، موبائل فونز برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رنگ روڈ پر شہری کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کو تعلق شہر کے نواحی علاقے شیروجھنگی سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقد رقوم چھیننے میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،جن کے قبضہ سے چھینے گئے 46 ہزار روپے، موبائل فونز، موٹر سائیکل سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مدعی شعیب ولد شریف سکنہ پھندو روڈ نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ رنگ روڈ پر کسی نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے نقد رقم، موبائل فون اور ایک عدد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ایس پی سٹی وقار عظیم کی ہدایت پر اے ایس پی گلبہار سلیم عباس کی سربراہی میں ایکٹنگ ایس ایچ او بابر خان اور ایس آئی ایاز خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران محض چند گھنٹوں کے اندر اندر ہی اصل ملزمان کا سراغ لگا کر فرہاد اور شاہد فہد کو گرفتار کر لیا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -