تھانہ آنے والے افرادکا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

تھانہ آنے والے افرادکا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیس گردی کی روک تھام کی خاطر اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا، تھانوں میں آنے والے افراد کا ریکارڈ مرتب کرکے روزانہ کی بنیاد پر سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کے دفاتر بھیجا جائے گا، سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن تھانہ آنے والے افراد سے بذات خود رابطہ کر کے پولیس رویہ کے متعلق رائے لیں گے، اس مقصد کی خاطر تمام تھانوں میں خصوصی رجسٹر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں تھانہ آنے والے افراد کے نام، ولدیت، موبائل نمبرز وغیرہ درج کئے جائیں گے، شہریوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ڈی ایس پی کمپلینٹ کے ذریعے انکوائری کر کے ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ایس پی آپریشن منصور امان تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہریوں اور دیگر سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے کی خاطر تھانہ آنے والے افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -