ڈبلیو ایچ اوکاکورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار

   ڈبلیو ایچ اوکاکورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار

  

جینیوا(آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پلان میں ساٹھ سے زائد امیر ممالک شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہیں، عالمی ادارہ صحت کی معاونت کرنے والے ممالک میں امریکا اور چین شامل نہیں ہوں گے۔2021 کے آخر تک دو ارب روپے کی ویکسین تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 156 ممالک اس پروگرام میں شریک ہیں۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ اول -