صوابی بھر میں انسداد پولیو مہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ جاری 

صوابی بھر میں انسداد پولیو مہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ جاری 

  

 صوابی(بیورورپورٹ)صوابی بھر میں انسداد پولیو مہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ جاری ہیں۔ڈی پی او صوابی از خود علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں ضلع بھر میں 1054 ٹیموں کے ساتھ 1249پولیس سیکیورٹی اہلکار تعینات کی گئی فل پروف سیکیورٹی کی بدولت محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائی جارہی ہیں۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواریوں پر پابندی عائد ہیں ڈی پی او صوابی نے انسداد پولیو مہم کی موثر نگرانی کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی ایریا میں انچارجان کی نگرانی میں 120 اھلکاروں کی تعنیاتی کی گئی ہیں حساس یوسیز میں 837 اہلکاروں  پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کی گئی ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی ہر علاقے کی سیکیورٹی کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی اوزخود کر رہے ہیں پولیو مہم کوکامیاب کرناسب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کومعذوری سے بچایاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -