سبکدوش ہونیوالے چینی سفیر یاؤ جنگ کو‘’ہلال پاکستان”سے نوازا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاؤجنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔تفصیل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاؤجنگ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے خدمات کے نتاظر میں ”ہلال پاکستان“سے نوازا ہے۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاؤجنگ کو پاکستان کے قومی مفادات میں نمایاں شراکت داری پر پاکستانی عوام کے جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔تقریب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرائاور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ہلال پاکستان