ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت میں کروڑوں بیر وزگار، جمشیدخان مہمند 

ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت میں کروڑوں بیر وزگار، جمشیدخان مہمند 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے تبدیلی سرکار کے دو سالہ دور میں کروڑوں لوگ بے روز گار ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگوں کو ناجائز تجاوزات کے بہانے اپنے گھروں سے بے گھر کر دئیے مہنگائی،بے روز گاری،کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے میرٹ اور انصاف کے دعویداروں کی حکومت میں نوکریوں پر بولیاں لگائی جاتی ہے کوئی پرسان حال نہیں غریب عوام خودکشیاں کر رہی ہے پردیس کی زندگی گزارنے والے پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے  عوام پی ٹی ائی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہے آئندہ دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خٹ کلے ہاتھیان حاجی اکبرزادہ کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر انہوں نے خٹ کلے میں زیر تعمیر مسجد کے لئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے چند ہ اور گاوں کی گلی کوچیوں کی پختگی کے لئے دس لاکھ روپے کی ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت  نے تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا عوام پی ٹی ائی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہے آئندہ دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا ہوگا اورقائد عوام میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -