صوابی‘ مکان کی چھت منہدم‘ خاتون پوتے سمیت جاں بحق‘ 6 زخمی

صوابی‘ مکان کی چھت منہدم‘ خاتون پوتے سمیت جاں بحق‘ 6 زخمی

  

صوابی(بیورو رپورٹ)تھانہ علاقہ پر مولی کی حدود میں واقع موضع پلوسئی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون پوتے سمیت جاں بحق جب کہ مالک مکان، ایک شادی شدہ بیٹی، تین بیٹیوں اور ایک پوتے سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع پلوسئی میں گنگو ڈھیر پل کے قریب فضل محمد نامی ایک مزارع مکان میں رہائش پذیر تھا اور معمول کے مطابق اہل خانہ کمرے کے اندر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک پیر اور منگل کی در میانی شب بوسیدہ مکان کی چھت اہل خانہ پر گر گئیں اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ملبے سے نکالا۔ مکان گرنے کے نتیجے میں زوجہ فضل محمد اور پوتا چار سالہ ابو سفیان جاں بحق جب کہ مالک مکان فضل محمد کے علاوہ ان کی ایک شادی شدہ پچیس سالہ بیٹی مسماۃ(گ)، تین سالہ پوتا اذان پسر مسماۃ (گ)،بارہ سالہ مدیحہ، دس سالہ خدیجہ اور آٹھ سالہ بیٹی حدیثہ دختران فضل محمد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کالو خان منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کو منگل کی صبح سپر دخاک کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -