پبی پولیس کی کارروائی کے سابقہ بیوہ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پبی پولیس کی کارروائی کے سابقہ بیوہ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)پبی پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔پبی بازار میں مطلقہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔دوسری کاروائی میں اپنی بہن اور پڑوسی کا نشے کیلئے رقم نہ دینے اور منع کرنے پر فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم ڈکیتی کے جرم میں بھی ملوث تھاتفصیلات کے مطابق مسماۃ (م) نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں اور میری 20 سالہ بیٹی مسماۃ(ف) پبی بازار میں خریداری کرنے آئے تھے۔مدینہ میڈیکل سنٹر کے قریب پہنچنے پر علی  نے میری بیٹی اور مجھ پر باارادہ قتل فائرنگ کی۔جسکی فائرنگ سے میری بیٹی لگ کر موقع پر جانبحق ہوئی۔علی نے ڈیڑھ ماہ پہلے میری بیٹی کو طلاق دی تھی۔جس پر مقدمہ نمبر 422مورکہ 13-08-2020 جرم 302-324تھانہ پبی رجسٹر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے بازار میں ایک خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے DSPپبی طیب جان کی سربراہی میں شفیع اللہ خان SHOپبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتار کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم علی شہزاد ولد شہزادہ ساکن غازی آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کاروائی میں اپنی بہن کا رقم نہ دینے اور پڑوسی کا نشے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم حمزہ ولد گوہر ساکن چوکی ممریز کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم ڈکیتی کے جرم میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 511مورخہ 03-09-2020جرم 392 تھانہ پبی،مقدمہ نمبر  518 مورخہ 04-09-2020جرم 324تھانہ پبی اور مقدمہ نمبر 519مورخہ 05-09-2020جرم 324تھانہ پبی رجسٹر ہیں۔