لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلا ن کر دیا

لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)  انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔ امتحانات کیلئے دو لا کھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ لاہور بورڈ میں پہلی دفعہ کامیابی کا تناسب 99.43 فیصد رہا۔ ایک لاکھ 64 ہزار 906 طلبہ نے پیرز دیئے۔ 1 لاکھ 63 ہزار 969 بچے پاس ہوئے۔ 26 ہزار 374 بچے سپیشل مضامین کے ساتھ امتحان میں شامل ہوئے۔چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سیتعلیمی معاملات بہت سے مسائل کا شکار تھے۔ پروموشن پالیسی کے تحت فرسٹ ائیر کے تمام بچوں کو پاس کیا جا رہا ہے۔ سیکنڈ ائیر کے بچوں کو فرسٹ ائیر کے نتیجے کی بنیاد پر پاس کیا جا رہا ہے۔ سیکنڈ ائیر کے بچوں کو 3 فیصد اضافی نمبر بھی دیئے گئے ہیں۔ پریکٹیکلز میں 50 فیصد نمبر سب کو دیئے، اس طرح وہ پاس ہو جاتا ہے۔ 26 ہزار 374 بچے خصوصی امتحان دیں گے۔ عملی امتحان کے باقی 50 فیصد نمبرز متعلقہ پیپرز کے نمبرز دیکھ کر دیئے گئے۔ 1 لاکھ 51 ہزار 280 بچوں نے امتحان دینے کے لئے فارم جمع کروائے۔انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجز نمایاں رہا۔ تین میں سے دو پوزیشنز اپنے نام کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انٹر کے امتحانات میں کیپس کالج کے طالبعلم عبدالرحمان خان نے 1081 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے ابراہیم فیض 1078 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ منیبہ منور نے 1077 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جی سی کالج کے عبدالواحد بھی 1077 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔امتحان میں 880 یا اس سے زائد نمبر لینے والوں کا گریڈ اے پلس ہے۔ 770 سے 879 نمبر لینے والے طلبہ کا گریڈ اے ہو گا۔ 660 سے 769 تک نمبر لینے والوں کا گریڈ بی ہو گا۔ 440 سے 549 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کا گریڈ ڈی ہو گا۔ 440 سے کم نمبر لینے والوں کا گریڈ ای کہلائے گا۔

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو

 گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹرطارق محمود قاضی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسرناصر محمود اعوان نے امتحان انٹرمیڈیٹ (سالانہ)2020 ء کے نتائج کا اعلان ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اِس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس امتحان کے لیے مجموعی طور پر 154756 اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 17462 امیدواران نے Covid-19/Promotion Policy 2020 کے تحت سپیشل امتحان میں شامل ہونا ہے اور بقیہ امیدواران 137294 کا رزلٹ تیار کیا گیا ہے۔ جن میں سے 137201 کامیاب قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ بوائز میں 7243اور گرلز22863 اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے7221اور22846کامیاب قرار پائے۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 10669اور گرلز6659اُمیدوارن نے داخلہ بھجوایا جن میں سے10651 اور6655کامیاب قرار پائے۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں 9828اور گرلز12116اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 9820اور12113کامیاب قرار پائے۔ کامرس گروپ بوائزمیں 7253اورگرلز6024اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 7246اور6024کامیاب قرار پائے۔ ہیومینٹیزگروپ بوائز میں 14668اور گرلز39971اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے14659اور 39966کامیاب قرار پائے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ چونکہ رواں سال لاک ڈوان /Covid-19 کی وجہ سے امتحان منعقد نہیں ہوا، اِس لیے رزلٹ کی تیاریCovid-19/Promotion Policy 2020 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ چیئرمین نے مزید بتایا کہ امتحان کی تیاری میں بورڈ نے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے مستند اور اغلاط سے پاک رزلٹ تیار کروایا ہے۔

گوجرانوالہ بورڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری‘ کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی‘ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ چوہدری محمد یوسف و دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 بجے شام چیئرپرسن بورڈ نے نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020ء پارٹ ٹو میں کل 104001 طلباء وطالبات شریک ہوئے گورنمنٹ آف پنجاب کی کورڈ 19 پالیسی کے مطابق 90556 طلباء وطالبات پاس ہوئے جبکہ 13321 طلباء وطالبات سپیشل امتحان دینے کے اہل قرار پائے۔اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی مرتب کی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہی بچوں نے ہی کل کو اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے یہی وجہ ہے کہ کورڈ 19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط اور بھرپور توجہ کے بعد تیار کئے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے یہ آپشن بھی رکھی ہے کہ جو بچے اپنے موجودہ رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں وہ سپیشل امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ سپیشل امتحان کیلئے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے ایپ بھی متعارف کروا دی ہے جو بچے بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk سے اپنا رزلٹ چیک کریں گے

فیصل آباد

مزید :

صفحہ اول -