تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، 20خاندان پی ٹی آئی سے مستعفی

 تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، 20خاندان پی ٹی آئی سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو رو رپورٹ)چارسدہ میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔ ڈھیری زردار اور عزیز آباد میں 20خاندان پی ٹی آئی سے مستعفی۔ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان۔۔تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ پاکستان میں چینی مافیا،پیٹرول مافیا،آٹا مافیا حکومت چلا رہی ہے۔ ملک میں عملی طور آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔ فضل ربانی ایڈووکیٹ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں محمد اسماعیل کی رہائشگاہ پر جماعت اسلامی چارسدہ کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محمد اسماعیل،خالد خان،نعمان، ضامن شاہ، سردراز خان، جوہر حاجی، عزیز خان، ارشد خان،رحمان، تمبر شاہ کا کا سمیت 20خاندانوں نے تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ، ضلعی امیر محمد ریاض خان، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان اللہ خان،سابق نائب ناظم اعلی مصور شاہ درانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہارون خان،بدیع الزمان اورتحسین اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے عوام کو ایک کڑور نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھاجو سارے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ ملک میں روزبرروز بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی۔ آئے روز پیٹرول،بجلی،گیس،اور روزمرہ اشیائے خوردنوش مہنگی ہو رہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی۔ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا اقتصادی نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔پاکستان عالمی دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر غیر ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہے۔ موجودہ حکومت کے ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے جموں کشمیر کاز کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ملک پر چینی مافیا،پیٹرول مافیا،آٹا مافیاکا راج ہے۔وزیر اعظم عمران خان صرف نام کے وزیر اعظم ہیں۔ گزشتہ دوسال سے بی آر ٹی کے نام پر عوام کو ذلیل و رسوا کیا لیکن اب بی آر ٹی بھی مکمل طور پر ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے عرق کئے۔