پولیس 14دن گزرنے کے باوجود ملزم عابد علی کو نہ پکڑ سکی 

    پولیس 14دن گزرنے کے باوجود ملزم عابد علی کو نہ پکڑ سکی 

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)اپنا کام خود کروہمیں بھاری رقم کا لالچ نہ دو عوام نے بھی موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدملہی کی گرفتاری پر پولیس کو سرخ جھنڈی دکھا دی، سی سی پی اولاہورعمر شیخ سے ناامید آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنی سلیکشن میرٹ پر ثابت کرنے کیلئے ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دیدی جس کے بعد ہرشہر میں پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبلز 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا ماسک مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا۔ تفتیشی ٹیموں کو ماسک کے پیچھے چھپے ملزم کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عابد ملہی ماسک کا استعمال کرکے باآسانی سفر کر رہا ہے، شریک ملزم شفقت کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اب خطرناک ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل  دی ہے جوکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کورپورٹ کرے گی، تمام اضلاع میں پولیس ایک گاڑی، 4 کانسٹیبلز اور ایک اے ایس آئی انچارج کے طور ڈیوٹی پر موجود ہوگا، تمام انچارجز کے موبائل نمبرز کا ایک گروپ بھی بنا دیا گیا ہے تاکہ اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے ضلعی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے درباروں، مزاروں اورعبادت گاہوں سمیت دیگرخفیہ مقامات پرخصوصی نظررکھی جائے۔ انہوں نے ملزم عابد کے حوالے سے کیبل پراشتہارات چلوانے کی ہدایت بھی کردی۔

عابد علی 

مزید :

صفحہ اول -