صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی  بل اور وقف پراپرٹیزبل کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی  بل اور وقف پراپرٹیزبل کی منظوری ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل کی منظوری دے دی۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9ہوجائیگی۔ صدر مملکت  عارف علوی نے اسلام آباد وقف پراپرٹیزبل2020کی بھی منظوری دی ہے، بل کے تحت اسلام آبادکے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ان بلز کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ اول -