مسلم لیگ (ن) کے قائد بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،پرویز الٰہی

  مسلم لیگ (ن) کے قائد بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،پرویز الٰہی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ نوازشریف کی تقریر ملک دشمنی کی بدترین مثال تھی۔چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی ہے۔ ثابت ہو گیا کہ لیگی قائد آج بھی بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ پاک فوج آئینی ادارہ ہے اور اس آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف اس آئینی عمل کی مخالفت کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ کام نہ کریں جو سربراہ ایم کیو ایم نے کیا تھا۔ نواز شریف ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں۔سپیکر نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ عین اس دوران نواز شریف کی طرف سے اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے میاں نواز شریف کے فوج دشمن بیان پر شادیانے بجائے اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے۔

پرویز الہٰی

مزید :

صفحہ اول -