عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی  ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر نہیں ہوئی، شہزاد اکبر 

   عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی  ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس محکمے میں خامیاں ہیں لیکن اصلاحات پر تیزی سے کام کرنا ہو گا۔ پی پی سی سیمنٹ نیب کا این آر او ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اندر سے ایک ہیں اور حزب اختلاف ہمیں بلیک میل کرتی ہے کہ کل کو آپ کا بھی احتساب ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کل کو ہمارا احتساب ہوتا ہے تو ہوجائے کیونکہ احتساب ہوتا ہی ان کا ہے جن کے پاس اتھارٹی رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ملکی مفاد کیلئے ہی سچ کا سہارا لینا چاہیے۔ پارلیمانی رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ملاقات عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوئی تھی اور اگر عسکری قیادت سے ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوتی تو وہ بھی اس میں شریک ہوتے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ کسی بھی جرم میں متاثرہ شخص یا اہلخانہ کی شناخت کو منظر عام پر نہیں لانا چاہیے۔ ملزم عابد کے موبائل سموں کی جیو فنیسنگ کی گئی وہ دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم عابد کی تصویر اتنی وائرل ہوچکی ہے کہ اب اس کا چھپنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے 2 مقامات پر کامیاب چھاپے مارے ہیں جبکہ ملزم عابد کا ابھی اپنے اہلخانہ سے بھی رابطہ نہیں ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کی جلد خبر دیں گے۔  
شہزاد اکبر 

مزید :

صفحہ اول -