وزیراعظم سے چیئرمین ایس ای سی پی کی ملاقات حساس ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق بات چیت 

         وزیراعظم سے چیئرمین ایس ای سی پی کی ملاقات حساس ڈیٹا لیک ہونے کے ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)  وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کی ملاقات، حساس ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق بات چیت کی گئی، عامر خان نے ایس ای سی پی سے ڈیٹا چوری ہونے پر تفصیلی بریفنگ اور تحقیقات رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین عامر خان نے ملاقات کی ہے جس میں چئیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی فیملی کے حوالے سے حساس معلومات چوری ہونے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چئیرمین ایس ای سی پی نے وزیراعظم کو ایس ای سی پی سے حساس ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی اور معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے حساس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا جبکہ انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے کی بھی تجویز دی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو ملاقات کے لئے طلب کیا تھا ۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -