کوہاٹ یونیورسٹی آف  سائنس کھول دی گئی 

کوہاٹ یونیورسٹی آف  سائنس کھول دی گئی 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کو گورنمنٹ کی فراہم کر دہ ایس او پیز کے تحت کھول دی گئی۔ اس موقع پر کوارڈینیٹرپبلک ریلیشنز آفیسرڈ اکٹر ذیشان بنگش نے بتایا کہ طلباء کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ امتحان کیلئے تیاری کرلیں مورخہ21ستمبر2020کو فزیکل ایگزام کی صورت میں طلباء سے سپرنگ 2020سمسٹر کے امتحانات کا آغاز کیا جائیگااس سلسلے میں یونیورسٹی طلباء کو گورنمنٹ کی فراہم کردہ ایس او پیز برائے کورڈ 19کے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرنے کی تاکید کر رہی ہے۔جبکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے یونیورسٹی نے اپنے دفاتر قائم کیئے ہوئے ہیں جہاں سے طلبا ء لیکچر حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -