سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت سے مجھے انصاف ملا، روف صدیقی
کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں بری ہوا اور مجھے عدالت سے انصاف ملا کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کے وقت میں نے احتجاجا ًتیسرے دن ہی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ لوگ چپڑاسی کی نوکری تک نہیں چھوڑتے جبکہ میں نے کہا تھا کہ تمام متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ2017 میں خود کو رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش کیا 2 مرتبہ تفتیش ہوئی اور مجھے بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ مذکورہ کیس میں 200 سے زائد پیشیاں ہوئیں جس میں شریک ہوتا رہا روف صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اس مقدمے میں مجھے باعزت بری کیا گیا۔
روف صدیقی