صوابی‘ عالم امن دن کے  موقع پر ریلی کا انعقاد

  صوابی‘ عالم امن دن کے  موقع پر ریلی کا انعقاد

  

صوابی(بیورورپورٹ)ایم پی اے عاقب اللہ خان کی قیادت میں عالمی امن دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ایم پی اے عاقب اللہ خان نے کہا عالمی امن دن منانے کا مقصد پوری دنیا میں امن کی اہمیت اور جنگوں کے بربادی اور نقصان کے بارے میں آگاہی دینا ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے انتہا پسند مودی کا گھناونا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔کشمیر میں دو سال سے ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی۔ اور انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہوگیا۔ ہمیں فخر ہے اپنے وزیراعظم عمران خان پر انہوں نے پورے دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -