یکہ غنڈ اے سی آفس  میں کھلی کچہری کاانعقاد

  یکہ غنڈ اے سی آفس  میں کھلی کچہری کاانعقاد

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) یکہ غنڈ اے سی آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے نمائندے عوامی شکایات کیلئے بھری محفل میں جوابدہی کا سامنا۔شرکاء نے درپیش مسائل کے انبار لگادی۔مواصلات،زراعت،صحت، بجلی اور ایریگیشن کے شکایات سرفہرست رہے۔ لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ اے سی آفس میں علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو گھر کی دہلیز پر فوری حل کیلئے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔کچہری کا انعقاد ڈی سی مہمند افتخار عالم کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف السلام کے سربراہی میں ہوا۔جس میں اے سی لوئر قیصر خان،سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں محکمہ مواصلات، زراعت،صحت، بجلی اور ایریگیشن کے محکموں کی کارکردگی پر سخت شکایات سامنے آگئے۔اس کے علاوہ یکہ غنڈ غلنئی روڈ کی حالت زار بیان کی گئی جو کہ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔جن سے عوام اور مریضوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر لوڈشیڈنگ اور صحت کی سہولیات کے فقدان کابیان کیا گیا۔ورسک لیفٹ کینال کی ناگفتہ بہ حالت کا ذکر کرتے ہوئے کسانوں نے محکمہ ابپاشی کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی واشگاف الفاظ میں شکایت کی۔اسکے علاوہ تعلیم اورزراعت بھی کھلی کچہری میں زیر بحث رہا۔شرکاء نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کیلئے ڈومیسائل پر بھرتی کی شرط کو ختم کیا جائے اور تمام نوکریاں شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی جائیں۔اے ڈی سی نے موقع پر تمام محکموں کو عوامی شکایات کے فوری حل کی ہدایات جاری کردی اور کہا کہ قبائلی عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی جارہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -