مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں: شاہ محمود قریشی 

  مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں: شاہ ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے،نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال دنیا بھر کے سامنے رکھیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائیں گے،پاکستان، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا جائز حق، حق خود ارادیت انہیں مل نہیں جاتا۔ منگل کو خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا چھٹا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت، وزارتِ خارجہ میں منعقد ہواجس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر، سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پایمالیوں اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشینے کہا کہمقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے منتظر ہیں، وادی میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آنے والی نسلوں کو جنگ کے عفریت سے بچایا جائے۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو کثیر الجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر انکا کثیرالجہتی حل نہیں ہے، کوئی عالمی حکومت نہیں چاہتا، گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔چین کے صدر نے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں انصاف، باہمی احترام اور برابری پر زور دیا۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو امن کا دامن تھامے رکھنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے نظام کو مضبوط ہونا چاہیے۔جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ دنیا کو سرحدوں سے نکل کر سوچنا ہوگا، تمام ممالک سرحدوں سے نکل کر ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

مزید :

صفحہ اول -