ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5  ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5  ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

  

میرپور خاص (این این آئی) ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی کیلئے 5  ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، تاہم قبر کشائی کیلئے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈتشکیل دے دیا گیا، محکمہ صحت نے5افسران پرمشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا، قبر کشائی کیلئے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کے واقعے کوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سے تحقیقات کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ رپورٹ کے مطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے خارج ہوئی، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خود کشی کیس میں قبرکشائی،پوسٹ مار ٹم کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ کارروائی کرے عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرماہاکی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔

ڈاکٹر ماہا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -