4 افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 5 ہلاکتیں‘ خاتون کی لاش برآمد 

    4 افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 5 ہلاکتیں‘ خاتون کی لاش برآمد 

  

ملتان + رحیم یار خان + ڈیرہ + خانیوال + مظفر گڑھ + روجھان (خصوصی رپورٹر + بیورو رپورٹ +نمائندہ پاکستان + سٹی رپورٹر + نامہ نگار)تھانہ قطب پور کے علاقے نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کاخاتمہ کرلیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق غریب آباد کا رہائشی نعمان ولد اختر نے گزشتہ روز اپنے کمرے میں داخل ہوکر گارڈر سے رسی باندھ کر پھندہ لے لیا، جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو(بقیہ نمبر45صفحہ 10پر)

 دی گئی، اطلاع پاکر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی نعش اپنے قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق واقع خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جس کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے شفٹ کردی ہے تاہم اصل حقائق بعد ازاں رپورٹ عیاں کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بستی وریام لاڑ موضع ظفرآباد کے نزدیک فصل کماد میں 60 سالہ خاتون کی پڑی ہوئی لاش کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کیلئے کارروائی شروع کی تو خاتون کی شناخت زہراں بی بی کے نام سے ہوگئی۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق خاتون کے جسم سے تشدد کے کوئی نشانات نہ پاگئے تاہم پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے، ایک موقع پر جاں بحق دوسرا ٹانگیں، بازو ٹوٹنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے، موضع شینہہ والا کا رہائشی خلیل احمد اپنے ساتھی میر افضل کے ہمراہ رات گئے اپنی موٹر سائیکل پر اقبال آباد سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنیوالی کار نمبری ایل ای ایچ 9173 نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں خلیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹانگین بازوں ٹوٹنے کے باعث میر افضل شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کار کی شناخت کرلی ہے۔ بری شاہ نہر میں سپیشل بچہ کھیلتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگیا۔ چار سالہ بچہ ارسلان ولد ارشد جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا  نزد بری شاہ پل نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا۔اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دن بھر تلاش کے باوجود متاثر بچہ کی لاش نہ مل سکا۔ تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نواحی علاقہ  87 فارم کے قریب موٹرسائیکل نے پیدل چلتے افراد کو ٹکر مار دی‘ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ محمد اکرم ولد محمد بخش اور زخمی کی 16 سالہ فہیم ولد غلام یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تھانہ شاہ جمال کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔ موضع ٹبی نوناری بستی چوہڑ والا کے مقام پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے محمد رفیق قوم ماچھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا. واقعہ کی اطلاع 15 پر دی تو مقامی تھانہ شاہ جمال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ روجھان میں سکھانی قبیلے کی عمرانی قبیلے سے عرصہ داراز سے دشمنی چل رہی تھی جس پر دونوں ایک کے دوسرے کے جانوں کے دشمن تھے وقوعہ کے روز عمرانی قبیلے کے تین افراد موروخان نور حسن اور شاہنواز عمرانی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ گھات لگائے سکھانی قبیلے نے ان پر فائرنگ کردی جس پر تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تینوں افراد کے قتل کی خبر آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی جبکہ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی لاشیں تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی ایک ہی قبیلے کے تین افراد کے قتل پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ رنگپور میں  اٹک پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم تیزرفتار ٹرالر  موٹر سا?یکل پر چڑھ دوڑا تھانہ رنگپور کے اے ایس آئی طارق محمود ساجد کے مطابق ایکسیڈینٹ کے نتیجہ میں  قادر پور راں کی رھائشی خاتون شکیلہ مائی زوجہ اصغر شاہ موقع پر جاں بحق ھو گئی جبکہ اس کا ھمراھی برکت شاہ ولد منظور شاہ شدید زخمی ھو گیا ھے  پولیس نے خاتون کی لاش اور زخمی کو  رورل ھیلتھ سنٹر رنگپور منتقل کر دیا ھے اے ایس آئی کے مطابق ٹرالر کی تلاش کیلئے ھیڈ محمدوالہ پر ناکہ بندی کر دی گئی ھے اور پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حادثات / قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -