اسلامیہ کالج کیمپس میں جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس

اسلامیہ کالج کیمپس میں جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس

  

پشاور(سٹی رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور میں کیمپس کے جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کی۔اعلی تعلیمی کمیشن کے چئیر مین کے ساتھ گذشتہ ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کے بعد وائس چانسلرز کے اجلاس میں یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے اور کرونا وائرس کے بارے میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے مین کمیٹی روم میں پشاور کیمپس کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کی۔اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد،زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے خزانچی پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ نیاپنے وائس چانسلر کی نمائندگی کی۔اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔جس کے مطابق تمام جامعات کے وائس چانسلر زکا واٹس ایپ گروپ قائم کیا جائے گا۔ہر ایک وائس چانسلر کرونا وائرس کے حوالے سے ایک فوکل پرسن کا انتخاب  بھی کرے گا۔اور تمام فوکل پرسنز کا اپنا واٹس ایپ گروپ ہوگا۔پشاور کیمپس کے جامعات کے وائس چانسلرز  ہر پیر کو ملاقات کریں گے۔اور کرونا وائرس کے حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نہ صرف متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔بلکہ اعلی تعلیمی کمیشن کوبھی مطلع کیا جائے گا۔تمام وائس چانسلرز نے اس بات پر اتفاق کیا۔کہ ہر یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے طلبا کو مرحلہ وار آنے دیا جائے گا۔اور کرونا وائرس کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -