تحریک استقلال دوبارہ بحال‘ سابق وفاقی وزیر نصرت علی شاہ صدر‘ مرزا عزت بیگ جنرل سیکرٹری منتخب‘ اصغر خان مرحوم کا مشن جاری رکھنے کا عزم
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک استقلال پاکستان کی تنظیمی کمیٹی کے نومنتخب ممبر اکرم انصاری نے کہا ہے کہ تحریک استقلال کو دوبارہ سے بحال کر دیا گیا ہے اور سابق وفاقی (بقیہ نمبر43صفحہ 10پر)
وزیر بیرسٹر سید نصرت علی شاہ کو صدر منتخب کیا گیا ہے اس سلسلے میں افتتاحی اجلاس گزشتہ روز اسلام کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں متفقہ طور پر سینئر نائب صدر حاجی خیر محمد بڈیرہ ایدوکیٹ،سیکرٹری جنرل مرزا عزت بیگ کو بنایا گیا۔اجلاس میں حاجی خیر محمد بدیرہ کی سربراہی میں تنظیمی کمیٹی بنائی گئی جس میں برہان نسیم،اکرم انصاری،انجم صحرائی،ظفر حسین،سکندر عزیر،محمد شہزاد،سید بلال اور فتح محمد خان کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا اسی طرح ملک منظور حسین،خالد موسی،خیر محمد بڈیرہ ایڈوکیٹس پر مشتمل قانون ساز کمیٹی بنائی گئی،اجلاس میں میڈیا کمیٹی بنائی جو کہ خالد موسی،انجم صحرائی اور محمد بلال پر مشتمل ہو گئی۔اجلاس میں افشاں ملک کو خواتین ونگ اور راجہ کاشف کو یوتھ ونگ کی ذمہ داری تصویض کی گئی اور عمیر اختر راجہ کو یوتھ ونگ کا مرکزی چیئر مین منتخب کیا گیا۔اجلاس میں نومنتخب صدر بیرسٹر سید نصرت علی شاہ نے کہا کہ ہمارے نذدیک کسی سیاستدان کی ذات نہیں بلکہ تبدیلی نظام کی اہمیت زیادہ ہے اورائیر مارشل اصغر خان مرحوم کا مشن جاری و ساری رہے گا،ملک جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس وقت زمہ دارانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ابتری میں اصل عوامی اور حساس نوعیت کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی بلکہ من پسند افراد کو نوازنے کا رواج عام کر دیا گیا ہے عالمی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے حقیقی جمہوری منزل کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے لہذا تحریک استقلال اپنا مثالی سیاسی نظریاتی کردار ادا کرئے گی اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاریاور سانحہ موٹر وے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں پاکستان کی سالمیت،ملکی دفاع،سیاسی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دیانتدار سیاستدان کی حیثیت میں بھرپور کردار ادا کرنے والی بے مثال شخصیت ائیر مارشل اصغر خان اور ان کے بیٹے عمر اصغر خان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
عزم