شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا‘ریاض خان

  شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا‘ریاض خان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ای۔ بلنگ اور ای۔بڈنگ جیسی اصلاحات کو آگے بڑھائیں اور محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منظور شدہ تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں اور بلاوجہ تعطل کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بھی ھدایت کی کہ منصوبوں کڑی نگرانی کے ساتھ شفافیت کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ وہ منگل کے روز پشاور میں محکمہ  مواصلا ت کے متعلق منعقدہ بریفننگ کی صدارت کررہے تھے۔سیکریٹری  مواصلا ت انجینئر اعجاز حسین انصاری نے اس مو قع پر تفصیلی بر یفینگ دی۔جس میں چیف انجینئرز،متعلقہ سرکلز کے سپرنٹینڈنگ انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء معاون خصوصی نے تمام متعلقہ افسران کو آگاہ کیا کہ جو افسر بہترین کارکردگی دکھائے گا اس کی حو صلہ افزائی ہو گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹینڈرنگ اور مرمتی کام میں شفافیت کو بھی یقینی بنائیں اور جو بھی کرپشن کا مرتکب پایا گیا اسکے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ریاض خان کا مذید کہنا تھا کہ محکمہ کی بہتر کارکردگی میں بالکل سیاسی دباؤ نہ لیں اور پوری دلجمعی کیساتھ عوام کے مجموعی اوربہترمفاد میں کام کریں اور عوام کی خدمات دل کھول کر کریں تاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات پورے صوبے میں مثالی محکمہ ثا بت ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -