”ٹو بی اونسٹ“ کا سیزن ٹو جلد منظر عام پر آجائیگا

     ”ٹو بی اونسٹ“ کا سیزن ٹو جلد منظر عام پر آجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر)ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والے ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ پر مبنی شو”ٹو بی اونسٹ“ کے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ٹیم اس کے دوسرے سیزن کو پیش کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کررہی ہے۔اس بات کا انکشاف آج کیا گیا ہے۔اس شو کی فلم بندی‘لائن اپس اور مشہور شخصیات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شو کے ہدایت کار اظفر علی نے کہا ”ہم نے اس سیزن کیلئے زیادہ اقساط کے ساتھ میدان عمل میں قدم رکھا ہے جس میں میڈیا کی مشہور شخصیات اور متاثر کن انٹرنیٹ سیگمنٹس شامل ہیں۔ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔“ناشپاتی پرائم کے کو فاؤنڈر محمد رحمت اللہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ”کسی بھی منصوبے پر کام کرتے ہوئے ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ میں ایک نئے سیزن کا آغاز کرتے ہوئے خود کو نہایت پرجوش محسوس کررہا ہوں۔“ انہوں نے مزید کہا ”ہم ستمبر کے اختتام تک اسٹریمننگ شروع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔“واضح رہے کہ ”ٹو بی اونسٹ“ کے پہلے سیزن کے ٹیزرز اور بٹس نے بے حد مقبولیت حاصل کی جو بڑے پیمانے پر سوشل پلیٹ فارمز پرزیربحث رہی۔ اس شو کی میزبانی معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی کررہے ہیں جن کا دلچسپ انداز میزبانی دیکھنے والوں کی توجہ مبذول کررہا ہے۔