30 سال تک ملک پر حکمرانی کرنیوالے  اب این آر او کیلئے منفی سیاست کررہے  ہیں‘ اورنگزیب کھچی‘ نور خان بھابھہ کا ردعمل

  30 سال تک ملک پر حکمرانی کرنیوالے  اب این آر او کیلئے منفی سیاست کررہے  ہیں‘ ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی سمبلی اورنگزیب خان کھچی اور جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ نوازشریف (بقیہ نمبر44صفحہ 10پر)

نے اے پی سی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخالفت عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں وزیراعظم بنانے والوں کے ساتھ ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ 170لاکھ ووٹرز سے لڑنا چاہتے ہیں آصف زرداری فرماتے ہیں کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نااہل اور نا سمجھ ہیں انہیں سیاست کا پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیراعظم فوری مستعفی ہوں  شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک ہر شعبے میں تنزلی کا شکار ہے میاں نوازشریف جن قوتوں کا ذکر کررہے ہیں اور انہیں عمران خان کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں اور بتائیں کہ انہیں سیاست میں متعارف کروانے والے کون تھے اپنے آپ کو بہت ذہین فطین سمجھنے والے سیاستدانوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے ملک کی یہ حالت گزشتہ 2سال میں نہیں ہوئی بلکہ گزشتہ تیس سال حکمرانی کرنے والوں نے کی ہے اگر یہ اتنے ایماندار اور دیانتدار تھے تو ہمارے سارے آزاد ہونے والے تمام ممالک ہم سے اتنا آگے کیسے نکل گئے بنگلہ دیش بھی ہم سے بہتر ہوگیا ہے ان لوگوں کو این آر او ملنے تک کی دیر ہے پھر چاہے عمران خان دس سال تک وزیراعظم رہیں یہ کچھ نہیں بولیں گے۔

ردع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -