چوری کا الزام: مالک کا وحشیانہ تشدد‘ کمسن ملازم جاں بحق 

چوری کا الزام: مالک کا وحشیانہ تشدد‘ کمسن ملازم جاں بحق 

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گیمل پیر کے رہائشی غلام مصطفی نے احمد پور شرقیہ کے رہائشی 12 سالہ اللہ دتہ جو کہ والدین کے انتقال کرجانے کے بعد لاوارث تھا کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ مالک غلام مصطفی مقتول اللہ دتہ سے مختلف ہوٹلوں پر محنت (بقیہ نمبر50صفحہ 10پر)

مزدوری کرواتا تھا 3 ستمبر کے روز غلام مصطفی نے کمسن بارہ سالہ مقتول اللہ دتہ پر رقم چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اللہ دتہ کی موت واقع ہوگئی اور سنگ دل مالک غلام مصطفی نے چند گھنٹوں میں ہی مقتول کی تدفین کردی۔ تاہم علاقہ میں ہونیوالی چہ میگوئیوں کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں غلام مصطفی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے کر تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اللہ دتہ کی قبر کشائی کرنے کا بھی امکان ہے۔ 

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -