ثابت ہوا سانحہ بلدیہ سے تعلق نہیں: ایم کیو ایم پاکستان

ثابت ہوا سانحہ بلدیہ سے تعلق نہیں: ایم کیو ایم پاکستان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ روف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ روف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے، متاثرین کو 8 برس تک فیصلے کا انتظار کرنا پڑا۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کا کہ امید ہے کہ اعلی عدالتیں بلدیہ فیکٹری کیس کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کی سرپرستی کی پالیسی نہ پہلے تھی نہ آئندہ ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -