سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ان ایکشن مختلف مراکز صحت کے دورے‘ ملاقاتیں 

       سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ان ایکشن مختلف مراکز صحت کے دورے‘ ملاقاتیں 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی جانب سے ملتان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر49صفحہ 10پر)

 مختلف اضلاع کے مراکز صحت پر صحت کی دی جانے والی سہولیات کو مانیٹر کرنے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت صفائی کا جائزہ لیا جبکہ ادویات کے اسٹاک کو چیک کرنے کے بعد زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اس دوران ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس کو لینے کے لئے آنے والی بیٹی کو سیکرٹری ہیلتھ نے روکا اور اس سے گھل مل گئے اس دوران سوال پوچھنے پر چھوٹی بچی نے بتایا کہ وہ بڑی ہو کر ڈاکٹر بنے گی جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے بچی کو پیار دیا جبکہ دوسری جانب مریضوں سے مسائل سنے اس موقع پر دیگر افسران  بھی انکے ہمراہ تھے،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع تحصیلوں قصبوں میں اب صحت کی سہولیات باہم فراہم کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائیگا۔

دورے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -